ماڑی شاه سخیرہ

نـگـر نـگـر پنجـاب

ضلع جھنگ کا قصبہ دریائے جہلم کے قریب واقع ہے۔ یہ قصبہ جھنگ شہر سے 86 اور خوشاب سے87 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ قصبہ صوفی بزرگ حضرت شاہ سخیرہ کے نام سے موسوم ہے۔ آپ کا اصل نام شاہ صغیر تھا، جوعام بول چال میں شاہ صغیر ہو گیا۔ تاہم بعد میں صغیرا کے بجائے سخیرہ کے نام سے شہرت ہوئی ۔ جس مقام پر آپ نے قیام فرمایا اور دفن ہوئے اُسے ماڑی شاہ سخیرہ کہا جانے لگا۔ آپ حضرت شاہ جیونہ بخاری کے ہمعصر تھے۔ سیاسی اعتبار سے امرائے دربار میں اثر ورسوخ رکھتے تھے، جھنگ میں سیالوں کی حکومت بھی آپ کی مخلصانہ توجہ کے باعث قائم رہی ۔ آپ علاقہ کے راستے ضلع ڈیرہ غازی خان میں تشریف لائے تھے۔ وہاں بارہ سال تک قیام فرمایا۔ پھر مرشد کی ہدایت اور اجازت سے جھنگ کی طرف چلے آئے ۔ آپ حسو بلیل قصبہ میں چند روز قیام کرنے کے بعد دریائے جہلم کے ماڑی فتح خاں بالی نامی ایک مقام پر پہنچے یہ جگہ آپکو رہائش کے لیے پسندآئی اور اسی مقام پر تبلیغ و ہدایت کا سلسلہ شروع کر دیا.تھوڑی مدت میں ہی آپ کی شہرت دور دور تک پھیل گئی اسی دوران دوران حضرت شاہ جیونہ آپ سے ملاقات کے لئے بھی یہاں تشریف لائے تھے۔ قصبہ کے مالک فتح خان بالی نے بھی آپ سے متاثر ہو کر اپنی بیٹی کا نکاح آپ سے کر دیا جس کے بطن ۔ پانچ لڑکے سید محمد، سید محمود، سید احمد ، سید حمید اور سید کبیر پیدا ہوئے۔ ان میں سے چار آپ کی زندگی میں وفات پاگئے۔ سید محمد زندہ رہے اور انہی سے آپ کی اولاد چلی ۔ آپ نے سکھوں کو کافی تعداد میں مسلمان کیا۔ آپ کرامتیں منسوب ہیں ۔ ہر سال آپ کا عرس 9تا 11 ہاڑکو ہوتا ہے اور اسے علاقائی میلہ کی حیثیت حاصل ہے۔ اس موقع پر قصبہ میں ہزاروں لوگ جمع ہوتے ہیں اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔قصبہ شاہ سخیرہ میں تعلیم و صحت کی سہولتیں بھی موجود ہیں ۔ یہاں زیادہ ترسید، بھرو کہ بلوچ ، اعوان، مہر اور ڈاہر قوموں کے افراد آباد
ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *