شاہ جیونہ ضلع جھنگ کا مشہور قصبہ، جھنگ لالیان روڈ پر واقع ہے۔ یہ قصبہ یہاں مدفون مشہور صوفی بزرگ حضرت شاہ جیونہ کا آباد کردہ ہے اور انہی کے نام سے منسوب ہے۔ آپ کا اصل نام محبوب عالم تھا ۔ اپنے والد سید احمد کبیر ثانی کے تیسرے بیٹے تھے۔ آپ کی ولادت 898ھ میں قنوج میں ہوئی ۔ جہاں آپ کا خاندان اچ شریف سے منتقل ہوا تھا۔ روایت کے مطابق جب 1521ء بمطابق 961ھ میں سید محبوب عالم عرف پیر شاہ جیونہ اپنے دادا مرشد سید شاہ جلال سرخ بخاری کے حکم پر وارد جھنگ ہوئے یہ علاقہ جنگل بیابان تھا۔ دور دور تک آبادی کا نشان نہ تھا۔ حضرت شاہ جیونہ نے اس جنگل میں ڈیرہ لگایا اور اپنی جھونپڑی اس جگہ پر ڈالی جہاں آج کل قصبہ کا امام بارگاہ ہے۔ حضرت شاہ جیونہ کی نمونہ کلام بھی دیا ہے۔ ان کی کوئی بھی کتاب اب دستیاب نہیں۔ ’درد نامہ‘ میں بعض تاریخی واقعات پر مبنی نظمیں ہیںشاہ جیونہ شہر میں طلباء و طالبات کے ہائی سکول، ڈاکخانہ، رورل ہیلتھ سینٹر، دفتر یونین کونسل، ٹیلیفون ایکسچینج، شفاخانہ حیوانات اور یونائیٹڈ بینک کی شاخ موجود ہیں۔ یہاں کا طلباء کا ہائی سکول 1888ء میں پرائمری سکول کے طور پر قائم ہوا تھا۔ 1930ء میں اسے مڈل اور پھر 1942ء میں ہائی کا درجہ ملا۔ عابد کالونی، محلہ قاضیاں، محلہ جعفریہ، غازی چوک، علی چوک اور عادل چوک یہاں کی رہائشی بستیاں جبکہ بازار کاروباری مرکز ہے 33۔ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 23,270 النفوس پر مشتمل ہے