حُسو بلبل

نـگـر نـگـر پنجـاب

حُسو بلبل:
ضلع جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کا قصبہ، اسے تین سو سال قبل بلبل شاہ قریشی نے آباد کیا تھا۔ جو ولی اللہ تھے۔ آپ کا اصل نام بلال تھا جو بگڑ کر بلبل مشہور ہو گیا۔ آپ کا شجرہ نسب حضرت غوث بہاؤ الحق زکریا ملتان سے ملتا ہے۔ آپ ملتان سے تقریباً تین سو سال قبل مزار حضرت پیر عبدالرحمن قریشی پر مراقبہ کے لئے تشریف لائے تھے۔ مراقبہ سے فارغ ہونے کے بعد آپ کو جھنگ کا علاقہ پسند آگیا اور آپ اس جگہ رہائش پذیر ہوئے۔ جہاں اس وقت قصبہ حُسو بلبل موجود ہے اور باقی زندگی کے ایام یہیں بسر کیے۔ آپ کے مرشد کا نام حسن تھا۔ حسن کو عرف عام میں حُسو کہا جاتا تھا، مرشد و مرید کے درمیان عشق والا معاملہ تھا۔ دونوں ایک دوسرے سے جُدا ہونے کا تصور تک نہ کر سکتے تھے۔ جیسا کہ مادھو لال اور شاہ حسین کے درمیان محبت تھی چنانچہ مشہور ہے کہ مرشد جس دن جہان فانی سے عالم بقا کو گئے مرید بھی چند لمحے بعد جاں بحق تسلیم ہوا۔ دونوں کے مزار پاس پاس ہیں۔ ان کا عرس ہر سال ۲۷ ہاڑ کو ہوتا ہے۔ قصبہ حُسو بلبل کو یونین کونسل کا درجہ حاصل ہے۔ یہاں دفتریونین کونسل طلباء وطالبات کے سکول اور رُورل ہیلتھ سینٹر بھی موجود ہیں۔
دیگر بنیادی ضروریات بھی موجود ہیں۔ ۲۰۱۷ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی ۴۰۸۹۷ انفوس پر مشتمل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *