ضلع جھنگ کا قصبہ، جھنگ ملتان روڈ پر واقع ہے۔ اسے مغل عہد میں سیالوں کی ذیلی شاخ بھروانہ کے قائم نامی شخص نے آباد کیا تھا۔ قیامِ پاکستان سے قبل یہاں ہندو اور سکھ بھی آباد تھے جو 1947ء میں نقل مکانی کر کے بھارت چلے گئے تھے۔ یہاں کچھ قدیم عمارتوں کے آثار بھی دکھائی دیتے ہیں۔ پبلک لائبریری خستہ حالت میں موجود ہے۔ جبکہ طلباء و طالبات کے ہائی سکول، رورل ہیلتھ سنٹر، وٹرنری ہسپتال بھی موجود ہیں۔ دریا والا قریبی ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہاں پانچ جامع مساجد اور امام بارگاہ بھی موجود ہیں۔ ہر سال محرم کے مہینے میں محرم کی رسومات بڑے بھرپور انداز میں ادا کی جاتی ہیں اور کافی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ یہ قصبہ ہر سوموار کو لگنے والی منڈی مویشیاں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 14933 نفوس پر مشتمل ہے