موچھیوالہ

نـگـر نـگـر پنجـاب

​ضلع جھنگ کا قصبہ، جھنگ سے فیصل آباد جانے والی سڑک پر 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ فیصل آباد سے اس کا فاصلہ 50 کلومیٹر ہے۔ یہ چکوک نمبر 177، 213، 181، 182، 183، 70 اور 212 کا مرکزی مقام ہے۔ جبکہ گوجرہ موڑ کی آبادی بھی اس میں شامل ہے۔ مین روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے تیزی کے ساتھ یہ قصبہ فروغ پا رہا ہے۔ یہاں تھانہ، صحت و تعلیم کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ طلبہ کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اور خواتین کا ڈگری کالج چک نمبر 177 ج ب میں ہے جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر موچھیوالہ میں واقع ہے۔ گوجرہ موڑ کی آبادی میں نجی سطح کے شاہین ماڈل سکول، آئیڈیل پبلک سکول، غزالی سکول سسٹم اور حاجی غلام رسول میموریل ہسپتال قائم ہیں۔ اس علاقے میں زیادہ تر بلوچ قوم کے افراد آباد ہیں۔ گوجرہ موڑ علاقے کا اہم تجارتی مقام بھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *